02:05 , 22 مئی 2025
Watch Live

پنجاب میں ای ٹیکسی منصوبے کی منظوری، پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کتنی گاڑیوں سے ہوگا؟

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اہم اجلاس میں صوبے میں ماحول دوست ای ٹیکسی منصوبے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ ابتدائی مرحلے میں 1100 ای ٹیکسیز پر مشتمل پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔

اجلاس میں یلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی رپورٹ بھی پیش کی گئی، جبکہ ای چارجنگ اسٹیشنز کے لیے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جناح ٹرمینل سے ہربنس پورہ تک یلو لائن پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے اور شہریوں کی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے ٹرانسپورٹ روٹس کا تعین کیا جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ای ٹیکسی اسکیم میں حکومت پنجاب کی جانب سے سبسڈی بھی دی جائے گی، جبکہ پٹرول پمپس کے ساتھ چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ہے۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION