02:20 , 27 اپریل 2025
Watch Live

پی ٹی آئی کا قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے، بانی پی ٹی آئی کی پے رول پر رہائی کا مطالبہ کردیا۔

ہنگامی پریس کانفرنس میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم اس وقت کسی بھی آپریشن کے خلاف ہیں علی آمین گنڈا پور اجلاس میں وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اجلاس میں شریک ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو پے رول پر رہا کیا جائے تاکہ وہ ان اہم اجلاسوں میں شرکت کر سکیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے متعلقہ علاقوں کے نمائندوں کو اجلاس میں بلانے چاہئے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو اعتماد میں لیے بغیر عوامی سپورٹ نہیں ملے گی اور مذاکرات کو آپریشن پر ترجیح دینی چاہیے۔

عمر ایوب نے بھی اس موقع پر کہا کہ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مشروط خط لکھا تھا لیکن بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، حالانکہ ایک حالیہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے اچانک اجلاس بلایا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں طے پایا تھا کہ سیاسی کمیٹی اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ وہ اس اجلاس میں شرکت کرے گی یا نہیں۔ علی امین گنڈا پور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی حیثیت سے اجلاس میں شریک ہوں گے، تاہم پی ٹی آئی کی نمائندگی کی کوئی بات نہیں کی گئی۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو پے رول پر رہا کیا جائے تاکہ وہ ملک کی سیاسی صورتحال پر اپنی رائے دے سکیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION