10:59 , 21 اپریل 2025
Watch Live

کراچی میں ٹریفک حادثے کے بعد پرتشدد احتجاج، 11 گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی

ٹریفک حادثے

کراچی: نارتھ کراچی میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے، مظاہرین نے کم از کم 11 بھاری گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ نارتھ کراچی کے علاقے ناظم چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔ زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی شناخت 23 سالہ دانیال کے نام سے ہوئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا اور مختلف علاقوں میں مظاہرین نے سڑکوں پر آ کر احتجاج کیا۔ نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب مظاہرین نے پانچ ڈمپرز کو آگ لگا دی، جبکہ مڈیھا اسٹاپ پر تین واٹر ٹینکرز اور ایک برف والے ٹرک کو نذر آتش کیا گیا۔

سرجانی ٹاؤن کے بابا موڑ کے قریب بھی مشتعل افراد نے ایک واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا جبکہ پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کرنے اور جلی ہوئی گاڑیوں کو ہٹانے کے لیے اقدامات کیے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION