02:15 , 22 مئی 2025
Watch Live

بھارت نے حملہ کیا تو یہ مودی کی آخری جنگ ہوگی، گرپتونت سنگھ پنوں

تحریک خالصتان کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے تازہ ویڈیو بیان میں بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے پاکستان پر حملہ کیا تو یہ "بھارت اور مودی کی آخری جنگ” ہوگی۔

پنوں کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب جلد بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر ایک الگ ریاست "خالصتان” بنے گا، اور پنجاب پاکستان کی حمایت میں کھڑا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں خالصتان ریفرنڈم کا معاملہ اٹھائے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اگر جنگ ہوئی تو ہم بھارتی فوج کا مقابلہ کریں گے اور پاک فوج کیلئے بھارتی پنجاب میں لنگر کا انتظام کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب کے کینٹ ایریاز میں سکھوں کی جانب سے وال چاکنگ شروع ہو گئی ہے، جس میں پیغام دیا گیا ہے کہ "سکھ پاکستان کے خلاف نہ لڑیں”۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پنوں نے کہا تھا کہ "دو کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملے کی اجازت نہیں دی جائے گی”۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION