08:09 , 27 جولائی 2025
Watch Live

آپریشن بنیان مرصوص کا خوف مودی پر طاری، قوم سے خطاب کے دوران ہاتھ کانپتے رہے

نیو دہلی: آپریشن بنیان مرصوص کا خوف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر آج بھی طاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم اپنی قوم سے خطاب کرنے کیلئے آئے تو ہاتھ کانپتے رہے۔ لیکن اپنی جھوٹی انا بچانے کی خاطر پاکستان کے خلاف زبان سے مسلسل آگ بھی اگلتے رہے۔

واضح رہے کہ مودی نے اپنی قوم کو مطمئن کرنے کیلئے یہ خطاب کیا تھا مگر یہ خطاب الٹا ان پر تنقید کا باعث بن گیا۔ سوشل میڈیا صارفین اور مبصرین کے مطابق، مودی کا یہ خطاب پہلے سے ریکارڈ شدہ تھا، جو انہوں نے ٹیلی پرامپٹر سے پڑھا۔ نہ صرف پاکستانی بلکہ خود بھارتی عوام نے بھی اسے غیر سنجیدہ، بے روح اور حقائق سے منقطع قرار دیا۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسے نازک وقت میں ریکارڈ شدہ خطاب، عوام سے مخلصانہ رابطے کی بجائے صرف سیاسی چال محسوس ہوئی، جس سے مودی سرکار کی سنجیدگی پر سوالات اٹھے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION