08:00 , 9 نومبر 2025
Watch Live

آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کامیابی سے مکمل ہوا۔ 22 اپریل سے 10 مئی تک آپریشن کو معرکہ حق کا نام دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 6 سے 10 مئی تک کارروائی آپریشن بنیان مرصوص کا حصہ تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی سے خواتین، بچے اور بوڑھے شہید ہوئے۔ بھارتی فوج نے شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج اللہ تعالی کی شکر گزار ہے اور ہم عاجزی سے اللہ کے حضور سر جھکاتے ہیں۔ بھارت سے معرکے کے دوران نوجوانوں نے سائبر محاذ پر بھرپور جنگ لڑی۔ قوم کے حوصلے اور دعاوں نے افواج پاکستان کو ناقابل شکست قوت دی اور دشمن کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے بھارتی فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور اپنے شہدا کا بدلہ لیا۔ بھارتی حملوں میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION