08:57 , 11 نومبر 2025
Watch Live

اب آن لائن شاپنگ پر بھی ٹیکس ادا کرنا ہوگا

1469943897

حکومت آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ میں ای کامرس سیکٹر پر نئے ٹیکسز متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے، جس کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور قومی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے مطابق، کیش آن ڈلیوری (COD) آرڈرز پر 3 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (GST) منہا کیا جائے گا، جبکہ باقی 15 فیصد ٹیکس مینوفیکچررز کے ذریعے وصول کیا جائے گا۔

یہ اقدام بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کی سفارشات کے مطابق ہے، جس کا مقصد پاکستان کے مالی خسارے کو کم کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ای کامرس پلیٹ فارمز کو بھی براہ راست جی ایس ٹی جمع کرنے اور حکومت کو ادا کرنے کا پابند بنایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION