02:29 , 28 جولائی 2025
Watch Live

اردن کی فضائیہ نے اسرائیل کی جانب پرواز کرتا ایرانی ڈرون مار گرایا

عمان: اردن کی فضائیہ نے عقبہ ریجن میں ایران کا اسرائیل کی جانب جانے والا ڈرون مار گرایا۔

عرب میڈیا کے مطابق ڈرون کو اردنی فضائی حدود میں داخل ہونے پر نشانہ بنایا گیا۔ اردنی مسلح افواج نے بیان میں کہا ہے کہ یہ کارروائی جانی نقصان کے خدشے کے تحت کی گئی، کیونکہ ڈرونز اور میزائل گنجان آباد علاقوں میں گر سکتے تھے۔

بیان کے مطابق اردنی فوج ملکی فضائی، زمینی اور بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے الرٹ ہے، اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی اردن نے ایرانی حملے کے دوران اپنی حدود میں داخل ہونے والے متعدد میزائل اور ڈرونز کو تباہ کیا تھا۔

ادھر امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے حملے کو روکنے میں مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک نے اسرائیل کی مدد کی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION