08:43 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے جیولن تھرو کے اسٹار اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جہاں ان کے ہمراہ یاسر سلطان بھی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے گروپ اے میں اپنی پہلی ہی تھرو پر 86.34 میٹر کا شاندار پھینک کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ارشد ایک اور ٹائٹل پاکستان کے نام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

بھارت کے یش نے اپنی ابتدائی کوشش میں 76.67 میٹر کی تھرو کی، جبکہ یاسر سلطان نے بھی پہلی ہی کوشش میں 76.07 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل کا ٹکٹ حاصل کیا۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر کی تھرو کر کے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے کا فائنل 31 مئی کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION