10:32 , 8 نومبر 2025
Watch Live

اسحاق ڈار کل چین روانہ ہوں گے

اسلام آباد: پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل (پیر) بیجنگ روانہ ہوں گے جہاں وہ اہم سفارتی ملاقاتوں میں شرکت کریں گے، ذرائع نے تصدیق کی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار چین کے وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات، معاشی تعاون اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کے عبوری وزیرِ خارجہ امیر خان متقی بھی 20 مئی کو چین پہنچیں گے، جہاں وہ سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بیجنگ میں ہونے والے اس سہ فریقی اجلاس میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی، پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی، باہمی تجارتی تعاون، اور سیکیورٹی شراکت داری کے فروغ پر مشاورت کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION