04:18 , 9 نومبر 2025
Watch Live

ایرانی سپریم لیڈر کو صدام حسین جیسے انجام کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیل کے وزیر دفاع یوآو گالانت نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انجام بھی سابق عراقی صدر صدام حسین جیسا ہو سکتا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں کہ ایران کے پڑوس میں اسرائیل مخالف آمر کا کیا حشر ہوا تھا۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایرانی ڈکٹریٹرز کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ اسرائیلیوں پر میزائل حملے نہ کرے، انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر جنگی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو بھی آیت اللّٰہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں نیتن یاہو کا کہنا تھا اگر خامنہ ای مارے گئے تو ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع بڑھے گا نہیں، ختم ہو جائے گا۔

یہ دھمکیاں مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور ایران-اسرائیل محاذ آرائی کے تناظر میں سامنے آئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION