01:01 , 27 جولائی 2025
Watch Live

اسرائیل کا صنعا ایئرپورٹ پر فضائی حملہ، مکمل تباہی کا دعویٰ

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر فضائی حملہ کر کے اسے مکمل طور پر ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حملوں میں صنعا ایئرپورٹ، ایک سیمنٹ فیکٹری اور دو بجلی گھروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ حوثی باغی ایئرپورٹ کو ہتھیاروں کی ترسیل اور فیکٹری کو زیر زمین سرنگوں اور فوجی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے استعمال کر رہے تھے۔

اس سے قبل اسرائیل نے ایئرپورٹ خالی کرنے کی وارننگ جاری کی تھی، جس میں علاقے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے شہریوں سے فوری انخلاء کی اپیل کی گئی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ حملے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ پر میزائل حملے کے ردعمل میں کیے گئے، جس میں 21 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION