12:47 , 10 نومبر 2025
Watch Live

پاک بھارت کشیدگی اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اس وقت شدید مندی کا رجحان ہے، جہاں 100 انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار ہوئی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 100 انڈیکس میں 3445 پوائنٹس کی کمی دیکھنے کو ملی، جس کے بعد انڈیکس 111,427 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق، مارکیٹ میں لیوریج 60 ارب روپے سے زائد تک پہنچ چکا ہے اور بروکرز نے بڑے پیمانے پر ادھار پر شیئرز خرید رکھے ہیں۔ آج ادھار کی ادائیگی کا آخری دن ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں مزید مندی کا سامنا ہے۔

گزشتہ روز، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا تھا، لیکن اختتام مثبت زون میں ہوا۔ دوسرے دن انڈیکس میں 808 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور کاروبار 1 لاکھ 14 ہزار 872 پوائنٹس پر بند ہوا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION