
اپنی زمین اپنا گھر اسکیم: مفت پلاٹس کیلئے اہلیت اور درخواست کا طریقہ کار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کم آمدنی والے شہریوں کیلئے "اپنی زمین اپنا گھر” پروگرام کے تحت ای-پورٹل کا افتتاح کر دیا ہے، جس کے ذریعے مستحق افراد کو تین مرلہ کے مفت رہائشی پلاٹ دیے جائیں گے۔
پہلے مرحلے میں صوبے کے 19 اضلاع میں 23 اسکیموں کے تحت 2,000 پلاٹ تقسیم کیے جائیں گے۔
صرف مستقل رہائشی (شناختی کارڈ کے ذریعے تصدیق شدہ) افراد اہل ہوں گے۔ درخواست صرف اپنے ضلع کی اسکیم کیلئے دی جا سکتی ہے۔ درخواست دہندہ، اس کا شریکِ حیات یا زیر کفالت بچے ملک میں کسی اور پلاٹ یا مکان کے مالک نہ ہوں۔
درخواست دہندہ کا مجرمانہ ریکارڈ اور بینک نادہندگی نہ ہو۔ غلط معلومات پر نااہلی کے ساتھ پلاٹ واپس لے لیا جائے گا۔
شرائط برائے پلاٹ الاٹمنٹ:
چھ ماہ میں تعمیر کا آغاز اور دو سال میں مکمل کرنا لازم ہوگا۔ پلاٹ 5 سال تک بیچا، منتقل یا کرایہ پر نہیں دیا جا سکتا۔ خلاف ورزی کی صورت میں پلاٹ منسوخ کر کے واپس لے لیا جائے گا۔ پلاٹ صرف رہائشی استعمال کے لیے ہوگا، تجارتی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ تعمیر کے دوران پی ایچ اے ٹی اے کسی بھی وقت معائنہ کر سکتا ہے۔
پلاٹوں کی تقسیم کی تفصیل:
راولپنڈی ڈویژن: 658 پلاٹ، 5 اسکیمیں
فیصل آباد ڈویژن: 288 پلاٹ، 4 اسکیمیں
لاہور ریجن: 518 پلاٹ، 3 اضلاع
بھکر ریجن: 131 پلاٹ، 7 اسکیمیں
ملتان ریجن: 270 پلاٹ، 5 اضلاع
بہاولپور ریجن: 27 پلاٹ، 3 اسکیمیں
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہری کو گھر کا حق حاصل ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مستحق افراد کو وسائل فراہم کرے۔
راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے
7 دن پہلے
اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت برآمد
اسلام آباد – اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے…2 گھنٹے پہلےاسکردو میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے سیاح بحفاظت نکال لیے گئے
اسکردو: گلگت بلتستان کے خوبصورت علاقے اسکردو میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسنے والے سیاحوں کو پاک…5 دن پہلےسی سی ڈی کی کارروائی میں دو خطرناک ملزمان ہلاک
فیصل آباد میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان ہونے والے ایک اہم پولیس مقابلے میں…6 دن پہلےراول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے
اسلام آباد میں گزشتہ روز ہونے والی مسلسل بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح 1,748 فٹ تک…7 دن پہلے
تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کا اعلان
سندھ بھر میں گرمیوں کی تعطیلات کے اختتام کے بعد یکم اگست 2025 سے تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقاتِ…1 گھنٹہ پہلےاسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت برآمد
اسلام آباد – اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے…2 گھنٹے پہلےڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: اسحاق ڈار
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وضاحت کی ہے کہ ان کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے…15 گھنٹے پہلےصدر پاکستان نے جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز ملٹری سے نواز دیا
اسلام آباد: صدر پاکستان آصف علی زرداری نے یونائیٹڈ اسٹیٹس سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا…16 گھنٹے پہلے
اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت برآمد
اسلام آباد – اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت…2 گھنٹے agoاسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے کر جانے والے بحری جہاز "حنظلہ” پر قبضہ کر لیا
اسرائیلی فوج نے غزہ کی جانب امداد لے کر جانے…3 گھنٹے agoڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: اسحاق ڈار
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے…15 گھنٹے ago