06:36 , 9 نومبر 2025
Watch Live

اصلی عمر کتنی؟ علیزے شاہ کا ٹرولرز کو کرارا جواب

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے آخرکار اُن آن لائن تبصروں کا جواب دے دیا ہے جن میں ان کی ظاہری شکل و صورت کا مذاق اُڑایا جا رہا تھا، خاص طور پر اُن کے مقبول ڈرامہ عہدِ وفا کے دور سے موازنہ کرتے ہوئے۔

اپنے حالیہ بیان میں علیزے شاہ نے انکشاف کیا:

"میں نے عہدِ وفا صرف 17 سال کی عمر میں کیا تھا۔ پروڈکشن ہاؤس کے تمام لوگ جانتے تھے کہ میری والدہ نے میرا کانٹریکٹ سائن کیا تھا کیونکہ اُس وقت میرے پاس شناختی کارڈ بھی نہیں تھا۔”

انہوں نے مزید کہا، "اب میری عمر 23 سال ہے — آپ کیسے توقع کر سکتے ہیں کہ میں چھ سال بعد بھی بالکل ویسی ہی دکھوں؟”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION