11:26 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

افطار بھی، پلاٹ بھی! گورنر سندھ کا حیران کن اعلان

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران 10 لاکھ سے زائد افراد کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اور روزانہ ایک پلاٹ بھی دیا جائے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس نے رمضان المبارک کیلئے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں جو اسٹیج لگایا گیا ہے اس کی پاکستان میں کہیں اور مثال نہیں ملتی۔

ٹیسوری نے یہ بھی بتایا کہ گورنر ہاؤس میں ختم قرآن کی تقریب منعقد کی جائے گی اور 10 لاکھ سے زائد لوگوں کو افطار ڈنر دیا جائے گا۔ مزید برآں، روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعے ایک پلاٹ بھی دیا جائے گا۔

گورنر نے مزید کہا کہ لوگ "اتحاد رمضان” پروگرام کے تحت رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ رمضان ٹرانسمیشن کا آغاز گورنر ہاؤس کراچی میں کیا جائے گا۔

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION