12:58 , 10 نومبر 2025
Watch Live

امریکا نے غیرملکی طلبا پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے غیرملکی طلبا پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کی غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے کی اجازت معطل کر دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد یونیورسٹی اب بین الاقوامی طلبہ کو نئے داخلے نہیں دے سکے گی۔

تفصیلات کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کا اسٹوڈنٹ اینڈ وزیٹر ایکسچینج پروگرام (SEVP) سرٹیفیکیٹ ختم کر دیا گیا ہے، جو غیر ملکی طلبا کو امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت فراہم کرتا ہے۔ اس فیصلے کے تحت یونیورسٹی کو پہلے سے زیر تعلیم بین الاقوامی طلبا کو دیگر اداروں میں منتقل کرنا ہوگا یا انہیں وطن واپس بھیجنے کے انتظامات کرنا ہوں گے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے ہارورڈ یونیورسٹی کو خط کے ذریعے اس حکومتی اقدام سے آگاہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ یونیورسٹی میں جاری ایک تفتیش کی وجہ سے کیا گیا ہے، جس کی تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی گئیں۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ میں غیر ملکی طلبہ کے لیے تعلیمی پالیسیوں میں مسلسل تبدیلیاں دیکھی جا رہی ہیں، جس پر تعلیمی حلقوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION