06:35 , 27 جولائی 2025
Watch Live

امریکی سفارت خانے کا شہریوں کیلئے سیکیورٹی الرٹ، مقبوضہ کشمیر جانے سے گریز کی ہدایت

نئی دہلی: بھارت میں قائم امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا سفر نہ کریں۔

سفارت خانے نے خبردار کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں دہشت گرد حملوں، پرتشدد واقعات اور سیکیورٹی کی سنگین صورتحال کا خطرہ برقرار ہے۔

یہ الرٹ 22 اپریل کو پہلگام میں پیش آنے والے سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد جاری کیا گیا، جس میں 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

امریکی شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور مقامی سیکیورٹی ایجنسیوں کی ہدایات پر عمل کریں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION