08:37 , 27 جولائی 2025
Watch Live

امریکی وزیر دفاع نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فوجی آپریشن ایک بڑی کامیابی ہے، جس کا سہرا صدر ٹرمپ کو جاتا ہے۔

پینٹاگون میں پریس کانفرنس کے دوران پیٹ ہیگستھ کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام ختم کرنا ہر امریکی صدر کا خواب تھا۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے مہارت سے مشن مکمل کیا اور اس کامیابی پر قوم کو جشن منانا چاہیے۔

امریکی وزیر دفاع نے بعض میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علم میں ایسی کوئی انٹیلی جنس نہیں جس سے پتہ چلے کہ جوہری مواد اپنی جگہ پر موجود نہیں تھا۔

دوسری جانب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے بتایا کہ قطر میں امریکی فوج کو ایران کے ممکنہ حملے کی پیشگی اطلاع مل گئی تھی، اور بڑے پیمانے پر داغے گئے ایرانی میزائلوں کو ناکام بنا دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION