08:25 , 11 نومبر 2025
Watch Live

خیبرپختونخوا میں لائف انشورنس اسکیم کی منظوری

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کیلئے لائف انشورنس اسکیم متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 60 سال سے کم عمر میں وفات پانے والے شہریوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے تک مالی امداد دی جائے گی۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کے مطابق اسکیم کا اطلاق صوبے کے تمام شہریوں پر ہوگا اور اس پر سالانہ 4.5 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 60 سال سے زائد عمر میں وفات پانے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے، جبکہ گھر کے سربراہ کے انتقال پر فوری مالی مدد فراہم کی جائے گی۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ یہ اسکیم صحت کارڈ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کا ایک اور بڑا فلاحی اقدام ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION