05:11 , 9 نومبر 2025
Watch Live

انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت – صرف 5 منٹ میں دستیاب

انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت – صرف 5 منٹ میں دستیاب

لاہور: بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے ایک اہم سہولت متعارف کرا دی گئی ہے۔ اب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر موجود خصوصی کیوسک کے ذریعے بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس صرف پانچ منٹ میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔

پنجاب ٹریفک پولیس نے اس جدید سہولت کا آغاز کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح چیف ٹریفک آفیسر (CTO) لاہور، ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے کیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ اقدام خاص طور پر ان پاکستانیوں کی سہولت کے لیے اٹھایا گیا ہے جو وقت کی قلت کے باعث لائسنس کے لیے درخواست نہیں دے پاتے۔

ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ کیوسک پر لائسنس کے اجراء کا عمل نہایت آسان اور تیز تر ہے، جس سے مسافروں کو طویل قطاروں اور دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سہولت سے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو قانونی طور پر 132 ممالک میں گاڑی چلانے کی اجازت حاصل ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں اس طرح کے مزید کیوسک پاکستان کے دیگر بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بھی نصب کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

لائسنس کے اجراء کے لیے مخصوص فیس مقرر کی گئی ہے جو مختلف گاڑیوں کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION