08:21 , 9 نومبر 2025
Watch Live

پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کے بعد سعودی ایئرلائن کی پروازیں بحال

کراچی: پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے بعد سعودی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔

ترجمان کے مطابق، جدہ سے کراچی کے لیے پہلی پرواز SV-704 روانہ ہوئی، جب کہ واپسی پر یہی طیارہ حج پرواز کے طور پر جدہ روانہ ہوگا۔

چار روزہ کشیدگی کے بعد ہونے والی جنگ بندی سے خطے میں فضائی آپریشنز بحال ہو گئے ہیں، جس کا فائدہ حج سیزن کے مسافروں کو بھی پہنچے گا۔

علاوہ ازیں، متحدہ عرب امارات (UAE) کی ایئرلائنز نے بھی پاکستان اور بھارت کے لیے اپنی پروازیں بحال کر دی ہیں، اور نئے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

یہ پیش رفت نہ صرف سفری سہولتوں کی بحالی ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کی امید بھی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION