12:59 , 9 نومبر 2025
Watch Live

ایئر وائس مارشل اورنگزیب نے 5 بھارتی طیاروں کی تباہی کے ثبوت پیش کر دیے

راولپنڈی: ایئر وائس مارشل اورنگزیب نے بین الاقوامی میڈیا کے سامنے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے، جن میں 3 رافیل شامل ہیں، مار گرائے جانے کے ٹھوس شواہد پیش کر دیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے طیاروں کے سیریل نمبرز، تباہی کی جگہوں کی تفصیلات اور بھارتی پائلٹس کی باہمی گفتگو کی آڈیو بھی سنائی۔ ایک آڈیو کلپ میں رافیل فارمیشن کمانڈر کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے۔

"ہمارا ایک ممبر لاپتہ ہے، فضا میں ایک زوردار دھماکہ سنا گیا ہے۔”

ایئر وائس مارشل کے مطابق یہ شواہد بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوؤں کا منہ توڑ جواب ہیں اور حقیقت دنیا کے سامنے لانے کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION