04:20 , 9 نومبر 2025
Watch Live

ایران میں 22 اسرائیلی جاسوس گرفتار

ایران میں 22 اسرائیلی جاسوس گرفتار

ایران کے قم صوبے میں پولیس نے 22 افراد کو اسرائیلی خفیہ نیٹ ورک سے مبینہ تعلقات کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ یہ اطلاع فارس نیوز ایجنسی نے دی ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد عوامی رائے کو خراب کرنے، صیہونی ریاست (اسرائیل) کی حمایت کرنے اور ایران کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں ملوث تھے۔

اس سے قبل ایرانی حکام نے ایک اور کارروائی میں 24 افراد کو بھی اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے علاوہ ایک یورپی شہری کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جس پر اسرائیلی انٹیلی جنس کے ساتھ تعاون کا الزام ہے، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

ایران نے حالیہ مہینوں میں اپنے انسدادِ جاسوسی آپریشنز میں نمایاں تیزی لائی ہے۔ ناروے میں قائم تنظیم ایران ہیومن رائٹس کے مطابق اب تک کم از کم 223 افراد اسرائیل کے ساتھ مبینہ تعاون کے الزامات میں گرفتار کیے جا چکے ہیں، جبکہ اصل تعداد اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

ایرانی حکام حالیہ ہفتوں میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں سزا یافتہ کئی افراد کی سزائیں بھی نافذ کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION