02:36 , 28 جولائی 2025
Watch Live

ایران نے ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 طیارے مار گرائے

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں مزید شدت آ گئی ہے۔ ایرانی فضائیہ کے بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے صرف ایک گھنٹے کے دوران 10 اسرائیلی طیارے مار گرائے ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے تہران، تبریز اور بندر عباس پر حملے کیے، جنہیں ایران کے فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے روک دیا۔ جنرل صباحی فرد نے کہا کہ ایران نے اسرائیلی طیاروں کے ساتھ ساتھ کئی کروز میزائلوں کو بھی فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

ایرانی دفاعی ذرائع کے مطابق جدید دفاعی نظام کی مدد سے نہ صرف طیاروں کو گرایا گیا بلکہ متعدد میزائل حملوں کو بھی ناکام بنا دیا گیا، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION