07:56 , 10 نومبر 2025
Watch Live

ایران نے ہم سے کسی فوجی امداد کی درخواست نہیں کی، روس

ماسکو: روسی حکام نے واضح کیا ہے کہ ایران نے ہم سے کسی فوجی امداد کی درخواست نہیں کی۔ امریکی مداخلت کے خطے میں تباہ کن نتائج برآمد ہوسکتے ہیں

روسی صدارتی آفس نے ایران اسرائیل کشیدگی پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بیرونی مداخلت سے پوری دنیا لپیٹ میں آسکتی ہے۔

اس سے قبل روسی وزارت خارجہ نے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ وہ اسرائیل کو براہِ راست فوجی امداد دینے یا اس بارے میں غور کرنے سے بھی گریز کرے، کیونکہ یہ اقدام مشرقِ وسطیٰ کے امن کو شدید خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں کمی اور ممکنہ جنگ کو روکنے کے لیے روس دونوں فریقین سے مسلسل رابطے میں ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کسی ممکنہ جنگ کی صورت میں اسرائیل کی عسکری مدد کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION