09:28 , 10 نومبر 2025
Watch Live

ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ، 8 ہلاک، 300 زخمی

ایران نے آج صبح اسرائیل پر دوسرا بڑا حملہ کرتے ہوئے درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیے۔ حملے میں حیفہ کے پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا، جہاں آگ لگ گئی اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ اس حملے میں 8 اسرائیلی ہلاک اور 300 زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، ایران نے ایک ہی دن میں دوبارہ اسرائیل پر میزائل داغے، جس کے بعد تل ابیب اور بیت المقدس میں سائرن بج اٹھے اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تل ابیب میں دھماکوں کے بعد دھوئیں کے بادل چھا گئے، اور جوہری تنصیبات ڈیمونا کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ حملے کی زد میں کئی کثیر المنزلہ عمارتیں بھی آئیں۔

مقبوضہ شہروں حیفہ، تل ابیب اور بیت المقدس میں حالات کشیدہ، جبکہ شہریوں میں خوف و ہراس کا راج ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION