10:43 , 9 نومبر 2025
Watch Live

ایران کی جوہری تنصیبات تباہ، روس-یوکرین جنگ ختم کرا دوں گا، ٹرمپ کا دعویٰ

دی ہیگ: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات مکمل تباہ کر دی گئی ہیں اور وہ جلد روس-یوکرین تنازع کا حل بھی نکال لیں گے۔

نیٹو اجلاس سے خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے فردو جوہری مرکز سمیت دیگر تنصیبات صفحہ ہستی سے مٹ چکی ہیں۔ ایران سے اگلے ہفتے مذاکرات ہوں گے، ممکنہ طور پر معاہدہ بھی طے پا جائے گا۔ قطر میں امریکی فوجی اڈے پر داغے گئے 14 ایرانی میزائل ناکام بنا دیے گئے۔ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی مداخلت سے ایران-اسرائیل جنگ وقتی طور پر رُک گئی، لیکن دوبارہ جھڑپوں کا خدشہ برقرار ہے۔

روس-یوکرین تنازع سے متعلق ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن ممکنہ طور پر یوکرین سے آگے کے علاقے بھی ہدف بنا سکتے ہیں۔ جنگ ختم کرانا مشکل ہے، مگر وہ پیوٹن سے بات کریں گے تاکہ امن قائم ہو سکے۔

ٹرمپ نے نیٹو ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی جی ڈی پی کا 5 فیصد دفاع پر خرچ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا تنہا نیٹو کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔

آخر میں انہوں نے امریکی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے پاس دنیا کا سب سے طاقتور جنگی سازوسامان ہے، اور ہماری فوج دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION