11:40 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

ایف آئی اے نے قتل کے ملزمان کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی

ایف آئی اے نے دینہ کے علاقے بھرٹہ میں دو خواتین سمیت چار افراد کے قتل میں ملوث پانچ ملزمان کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق قتل میں ملوث آٹھ ملزمان میں سے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ تحصیل دینہ کے نواحی گاؤں بھرٹہ نزد کالووال میں معمولی رنجش پر سپین سے آئے جمیل گجر اور ظہیر گجر نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر ایک ہی گھر کے چار افراد کو قتل کیا تھا۔ چار افراد کے قتل میں ملوث آٹھ ملزمان میں سے پانچ ملزمان نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی۔

حکام کے مطابق ملزمان سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے تاہم انہیں گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پانچ ملزمانوں کی شناخت محمد ظہیر گجر، مجتبیٰ حیدر، محمد مرتضیٰ، محمد ہارون اور چوہدری فیصل کے نام سے ہوئی۔

ایف آئی اے کے مطابق یہ تمام ملزمان تھانہ منگلا کینٹ میں درج چار افراد کے قتل کے مقدمے میں مطلوب تھے اور ان کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے انہیں ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کو تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد تھانہ منگلا کینٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION