08:38 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں بھارت کی پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش ناکام

پیرس: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے حالیہ اجلاس میں بھارت کی پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ اجلاس میں پاکستان کو صرف رپورٹنگ فریم ورک میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی وفد نے پاکستان کے خلاف بھرپور مہم چلائی، تاہم چین نے پاکستان کے حق میں واضح مؤقف اختیار کیا، جبکہ ترکیہ اور جاپان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ بھارت نے اسرائیلی مدد سے ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی، تاہم رکن ممالک نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کر دیا۔

بھارتی خفیہ ایجنسی "را” نے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے لیے "ڈس انفو لیب” جیسے منصوبے شروع کیے، مگر دنیا بھر میں یہ مہم پذیرائی حاصل نہ کر سکی۔

واضح رہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد پاکستان کی سفارتی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے، اور بھارت کی مسلسل سازشوں کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہ کرنا ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION