01:00 , 27 جولائی 2025
Watch Live

این ڈی ایم اے کی شدید گرد آلود طوفان کی پیشگوئی، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے 27 مئی سے بلوچستان اور دیگر علاقوں میں شدید گرد آلود طوفان کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق گرد کی مقدار 1000 مائیکروگرام فی مکعب میٹر سے تجاوز کر سکتی ہے، جو عمارتوں، گاڑیوں اور بجلی کے نظام کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ درختوں، بل بورڈز اور غیر محفوظ ڈھانچوں سے دور رہیں، گاڑیاں محفوظ جگہ پر پارک کریں اور طوفان کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

محکمہ موسمیات نے بھی ملک کے مختلف حصوں میں 31 مئی تک تیز ہواؤں اور بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، خاص طور پر اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، سندھ کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شہریوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION