10:45 , 27 جولائی 2025
Watch Live

بھارت یا کسی اور جگہ آئی فونز بنانے پر ٹرمپ کا ایپل پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کو خبردار کیا ہے کہ اگر کمپنی اپنے آئی فونز امریکا میں تیار نہیں کرے گی تو اسے 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا پڑے گا۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے پہلے ہی ایپل کے سی ای او ٹم کک کو کہا تھا کہ امریکا میں فروخت ہونے والے آئی فونز بھارت یا کسی اور ملک میں نہیں بلکہ امریکا میں بننے چاہئیں۔ ورنہ ایپل کو سخت مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

انہوں نے بھارت میں آئی فونز کی تیاری پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ امریکا نے ایپل کے لیے بہت آسانیاں پیدا کیں، مگر وہ بھارت میں پروڈکشن بڑھا رہا ہے جو قابل قبول نہیں۔

واضح رہے کہ ایپل نے چین پر انحصار کم کرنے کے لیے بھارت میں اپنی پروڈکشن بڑھائی ہے اور اب 25 فیصد آئی فونز بھارت میں بنانا چاہتی ہے، جبکہ 90 فیصد ابھی چین میں اسمبل ہوتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایپل کو امریکا میں پروڈکشن بڑھانی ہوگی ورنہ ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹم کک نے بھی وائٹ ہاؤس ملاقات کے دوران اس حوالے سے بات چیت کی۔

یہی نہیں، ایپل نے مئی کے شروع میں کہا تھا کہ انہیں اس سہ ماہی میں تقریباً 90 کروڑ ڈالرز کے ٹیرف کا خطرہ ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION