08:53 , 10 نومبر 2025
Watch Live

ایک اور کشتی حادثہ۔۔متعددپاکستانی جاں بحق!

کشتی حادثہ

لیبیا کے مشرقی علاقے سیریت کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔ واقعے میں اب تک 11 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں چار پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں میں سے ایک کا تعلق گوجرانوالہ اور تین کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے بتایا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق دو لاشوں کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہو سکی، جبکہ دیگر پانچ لاشیں مصری شہریوں کی ہیں۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب کشتی نے خطرناک سمندری راستے سے یورپ پہنچنے کی کوشش کی۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جب کہ مزید لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION