02:51 , 11 نومبر 2025
Watch Live

ملک میں بارشوں اور گرد آلود طوفان کی پیشگوئی

اسلام آباد — محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری شدید گرمی کی لہر آئندہ دنوں میں بارشوں اور گرد آلود ہواؤں کے باعث کم ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون سسٹم ہفتہ کی شام سے مشرقی سندھ میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں تھرپارکر اور عمرکوٹ سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اتوار کو گھوٹکی، سکھر، خیرپور، جیکب آباد، شکارپور، مٹھی، بدین، میرپور خاص، عمرکوٹ، ٹھٹھہ، کراچی اور حیدرآباد سمیت کئی اضلاع میں بارش اور آندھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 16 جون کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

اسی عرصے میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت بالائی و وسطی پنجاب اور بلوچستان کے اضلاع ژوب، بارکھان اور موسیٰ خیل میں بھی بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION