07:54 , 9 نومبر 2025
Watch Live

پنجاب میں مون سون بارشوں سے حادثات، 4 افراد جاں بحق، 27 زخمی

لاہور: پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق، 27 زخمی جبکہ 1 شخص نالے میں ڈوب گیا۔

ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کے مطابق اوکاڑہ میں چھت گرنے سے 5 سالہ دعا فاطمہ جاں بحق، 2 زخمی ہوئے۔ جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔ خانیوال میں بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہوا۔ بورے والا، بہاولنگر میں چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ جہلم میں برساتی نالے میں ایک شخص ڈوب گیا، 2 زخمی ہوئے، سرچ آپریشن جاری۔ منڈی بہاؤالدین میں 2 بچے کرنٹ لگنے سے زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق شہریوں کو خراب موسم میں احتیاط برتنے اور کچی و خستہ عمارتوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION