بجلی مزید سستی ہونے کا امکان

صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ آئندہ دنوں میں بجلی سستی ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت نمایاں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مارچ کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 3 پیسے فی یونٹ سستی ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے فی یونٹ سے زائد کمی کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) کی جانب سے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرا دی گئی ہے، جس پر نیپرا 29 مارچ کو سماعت کرے گا۔ مارچ کے دوران ملک بھر میں 8 ارب 40 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جس پر اوسط لاگت 9.22 روپے فی یونٹ رہی، جب کہ ریفرنس لاگت 9.25 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی۔
دوسری جانب مالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے بھی درخواست دائر کر دی گئی ہے، جس میں عوام کو 51 ارب 49 کروڑ روپے کا ریلیف فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیپسٹی چارجز کی مد میں 47 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کمی کی درخواست شامل ہے۔
نیپرا کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر سماعت 29 اپریل کو ہو گی، جس کے بعد حتمی فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
9 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
19 گھنٹے پہلے

ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
21 گھنٹے پہلے

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
افسوسناک خبر ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے علیل تھے…9 گھنٹے پہلے
ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…19 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…21 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…23 گھنٹے پہلے

کراچی: کورنگی میں اسٹیٹ ایجنسی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک
کراچی کے علاقے کورنگی میں اسٹیٹ ایجنسی میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 2 افراد ہلاک اور…3 گھنٹے پہلے
تعلیم اور آبادی سے متعلق 28 ویں ترمیم تیار، رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 27 ویں کے بعد 28 ویں ترمیم…8 گھنٹے پہلے
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
افسوسناک خبر ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے علیل تھے…9 گھنٹے پہلے
بلوچستان میں مسافر بس سروس معطل
امن و امان کی صورتحال کے باعث بلوچستان میں مسافر بس سروس معطل کر دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے…9 گھنٹے پہلے

ٹرمپ کی بی بی سی کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کی دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بی بی سی کو ایک…3 گھنٹے ago
کراچی: کورنگی میں اسٹیٹ ایجنسی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک
کراچی کے علاقے کورنگی میں اسٹیٹ ایجنسی میں فائرنگ کا…3 گھنٹے ago
لوئردیر: نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ، مقدمہ درج
لوئردیر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ…7 گھنٹے ago
تعلیم اور آبادی سے متعلق 28 ویں ترمیم تیار، رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے…8 گھنٹے ago















