10:56 , 11 نومبر 2025
Watch Live

بلاول بھٹو کو بھارت کے خلاف سفارتی محاذ کی قیادت مل گئی، پاکستان کا بڑا فیصلہ

بلاول بھٹو

اسلام آباد – وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے حالیہ بیانیے کا عالمی سطح پر موثر جواب دینے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو سفارتی محاذ کی قیادت کی ذمے داری سونپ دی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ یورپ کا دورہ کریں گے جہاں وہ بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور بھارت کے پروپیگنڈے کا جواب دیں گے۔

وزیر اعظم نے اس مقصد کے لیے بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس میں سابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر، سابق وزیر دفاع خرم دستگیر، اور سابق سفیر جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا، "پاکستان کی نمائندگی کی ذمے داری قبول کرنا میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان مشکل حالات میں ملک کی خدمت کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION