06:47 , 9 نومبر 2025
Watch Live

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار 1,028 ارب روپے مالیت کا سرپلس بجٹ پیش

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار 1,028 ارب روپے مالیت کا سرپلس بجٹ پیش کر دیا۔

وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں 42 ارب روپے کا سرپلس شامل ہے، جو ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے بجٹ اجلاس کی صدارت کی۔

وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ رواں مالی سال میں حکومت نے تمام ترقیاتی بجٹ مکمل طور پر خرچ کیا، اور مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ بلوچستان میں ایک کھرب روپے سے زائد مالیت کا بجٹ پیش کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION