08:38 , 27 جولائی 2025
Watch Live

بنگلادیش ٹیم20 سیریز کیلئے پاکستان آئے گی یا نہیں؟

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا مختصر دورہ کرے گی جس کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، یہ فیصلہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد کے درمیان دبئی میں ہونے والی ایک اہم ملاقات کے بعد کیا گیا۔

سیریز کے تمام تینوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ میچوں کی حتمی تاریخوں کا اعلان جلد متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION