06:07 , 9 نومبر 2025
Watch Live

بکری بجلی کے تاروں پر چڑھ گئی، ویڈیو وائرل

بھارت میں ایک بکری بجلی کے تاروں پر گھاس کھانے کے لیے چڑھ گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں سفید بکری کو برقی تاروں پر توازن کے ساتھ کھڑے ہوکر گھاس کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ حیران کن طور پر، بکری خطرے سے بے خبر نظر آتی ہے۔

ویڈیو نے صارفین کو محظوظ بھی کیا اور پریشان بھی۔ کچھ لوگ بکری کی مہارت اور بے خوفی سے متاثر ہوئے، جبکہ دیگر نے سوال اٹھایا کہ وہ وہاں تک کیسے پہنچی۔

اگرچہ ویڈیو میں بکری کو اتارنے کا منظر شامل نہیں، بعض صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ بھی ہوسکتی ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION