01:35 , 28 جولائی 2025
Watch Live

بابر، شاہین اور رضوان سمیت کئی پاکستانی کھلاڑی بگ بیش لیگ میں منتخب

کراچی: پاکستان کے معروف کرکٹرز بگ بیش لیگ میں مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے، جہاں وہ آسٹریلیا کی اس مقبول ترین لیگ میں دھوم مچائیں گے۔

منتخب کھلاڑی اور فرنچائزز

بابر اعظم کو سڈنی سکسرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں سائن کیا۔ ذرائع کے مطابق ان کا معاہدہ 10 کروڑ روپے مالیت کا ہو سکتا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کو برسبین ہیٹ نے پہلی پک کے طور پر منتخب کیا۔ حارث رؤف کو میلبرن اسٹارز نے ٹیم میں برقرار رکھا۔ محمد رضوان اور حسان خان میلبورن رینیگیڈز کے اسکواڈ کا حصہ بنے۔ شاداب خان کو سڈنی تھنڈرز نے گولڈ کیٹیگری میں منتخب کیا۔ حسن علی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کا حصہ بن گئے۔

پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو تقریباً 7 کروڑ 75 لاکھ روپے بطور معاوضہ دیا جاتا ہے۔ بابر اعظم کو لیگ کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں شمولیت سے بی بی ایل میں پاکستان کا رنگ نمایاں نظر آئے گا، جو نہ صرف لیگ کی دلچسپی میں اضافہ کرے گا بلکہ پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے بھی خوشخبری ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION