02:48 , 12 نومبر 2025
Watch Live

بھارتی حملے میں شہید ہونے والے ارتضا عباس کی نماز جنازہ ادا، صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی شرکت

اسلام آباد: بھارتی حملہ میں شہید ہونے والے سات سالہ ارتضا عباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نمازہ جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازے میں صدر ، وزیر اعظم ، وفاقی وزرا، آرمی چیف اور نیول چیف نے شرکت کی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں، خواتین اور بزرگوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے۔ اس طرح کی کارروائیاں بھارتی حکومت کی جارحانہ ذہنیت کی عکاسی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت علاقائی اور عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج تمام محاذوں پر بھارتی افواج کا پورے عزم کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION