02:34 , 10 نومبر 2025
Watch Live

بھارتی فوج کی حمایت پر جے شاہ تنقید کی زد میں، آسٹریلوی صحافی نے دوغلی پالیسی بے نقاب کر دی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ کو بھارتی فوج کے حق میں پیغام جاری کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

آسٹریلوی صحافی میلکم کون نے جے شاہ کی پالیسی کو منافقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی نے عثمان خواجہ کو امن کی علامت ‘فاختہ’ بیٹ پر لگانے سے روکا، لیکن جے شاہ کھلے عام بھارتی فوج کی حمایت کر رہے ہیں۔

صحافی نے جے شاہ کو بھارتی وزیر داخلہ کا بیٹا قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ کرکٹ کو سیاست کا ذریعہ بنا رہے ہیں، جو آئی سی سی کے اصولوں کے خلاف ہے۔

دوسری جانب کرکٹ فینز اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی جے شاہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں چیئرمین کے عہدے سے برطرف کیا جائے، کیونکہ وہ پاکستان جیسے رکن ملک کے خلاف جانبدارانہ رویہ اپنا رہے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION