01:01 , 9 نومبر 2025
Watch Live

بھارتی فوج نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کر دی

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے پہلی بار حالیہ جھڑپوں میں پاک فضائیہ کے ہاتھوں لڑاکا طیاروں کی تباہی کی تصدیق کر دی۔

امریکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں بھارت نے طیارے کھوئے۔ چھ بھارتی طیاروں کی تباہی سے متعلق سوال پر انہوں نے تعداد بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ "اصل سوال یہ ہے کہ ہمارے طیارے گرے کیوں؟” ان کے بقول جھڑپوں کے دوران تکنیکی غلطیاں ہوئیں جنہیں بعد میں درست کیا گیا۔

یاد رہے کہ بھارت نے پہلگام حملے کو جواز بنا کر پہلے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پھر 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان اور آزاد کشمیر پر میزائل حملے کیے، جن کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔

جوابی کارروائی میں پاکستان نے "آپریشن بنیان مرصوص” کے تحت بھارت کے چھ لڑاکا طیارے (جن میں تین رافیل بھی شامل تھے) مار گرائے اور کئی بھارتی ایئر بیسز و گولہ بارود کے ذخائر تباہ کیے۔

بھارت کو بھاری نقصان کے بعد امریکا اور اتحادیوں سے جنگ بندی کی درخواست کرنا پڑی، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر ہوا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION