08:44 , 27 جولائی 2025
Watch Live

بھارتی پائلٹ کی گرفتاری سے متعلق افواہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے حقیقت بتا دی

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ایک بھارتی پائلٹ پاکستان کی تحویل میں ہے، تاہم پاک فوج نے ان خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

گزشتہ روز مسلح افواج کی جانب سے کی گئی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران جب یہ سوال کیا گیا کہ آیا کوئی بھارتی پائلٹ پاکستان کی حراست میں ہے، تو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان کے پاس اس وقت کوئی بھارتی پائلٹ موجود نہیں ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا، "یہ خبر مکمل طور پر جھوٹی ہے، یہ سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی فیک نیوز اور پروپیگنڈا کا حصہ ہے۔ متعدد غیر مصدقہ ذرائع سے اس طرح کی خبریں چلائی جا رہی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔”

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے خبریں حاصل کریں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION