12:09 , 9 نومبر 2025
Watch Live

بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے

بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس مستند خفیہ اطلاعات موجود ہیں کہ بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران پاکستان پر فوجی حملہ کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاہلگام واقعے کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر لگا رہا ہے اور ممکنہ طور پر اس کو جواز بنا کر جارحیت کا ارادہ رکھتا ہے۔

تارڑ نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے کوئی فوجی کارروائی کی تو پاکستان بھرپور اور سخت جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اس صورتحال کا نوٹس لے کیونکہ کسی بھی کشیدگی کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایک غیر جانب دار اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کی تھی، لیکن بھارت نے اس سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا یہ رویہ خطے کے امن کے لیے خطرناک ہے اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے تحفظ کے لیے مکمل تیار ہے اور بھارت کے کسی بھی غیر ذمہ دارانہ اقدام کو برداشت نہیں کرے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION