08:56 , 9 نومبر 2025
Watch Live

بھارت عالمی سطح پر شرمندگی کے بعد جعلی خبروں کے ذریعے حقائق چھپانے میں مصروف

حال ہی میں عالمی سطح پر مارکہ حق کے دوران بھارت کو شدید ذلت اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس شکست کے باوجود بھارتی حکومت کی سرپرستی میں چلنے والے جعلی خبریں پھیلانے والے ادارے اور پروپیگنڈا مشینری مسلسل غلط معلومات اور جھوٹے بیانیے گھڑنے میں مصروف ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں پانچویں نسل کے جدید لڑاکا طیارے فراہم کرنے کے عوض پاکستان سے فوجی اڈے اور سمندری بندرگاہیں حاصل کرنے کی درخواست کی۔ علاوہ ازیں، انہوں نے مزید مالی امداد کے ساتھ نئے سیکورٹی اور تجارتی معاہدوں کی بھی پیشکش کی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سفارتی اور سیاسی میدان میں ناکامی کے بعد بھارت اب اپنے آخری حربے یعنی جعلی نیوز فیکٹریز کا سہارا لے رہا ہے تاکہ اپنی ناکامیوں کو چھپایا جا سکے۔

دوسری جانب، گزشتہ تین روز میں امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے، جو بھارت نے تین دہائیوں میں حاصل نہیں کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION