01:03 , 28 جولائی 2025
Watch Live

بھارت میں بابراعظم اور محمد رضوان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھارت میں بلاک کر دیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صارفین کو ان کے پروفائلز کھولنے پر پیغام موصول ہو رہا ہے: "یہ مواد بھارت میں دستیاب نہیں، قانونی درخواست کی بنیاد پر محدود کیا گیا ہے۔”

رپورٹس کے مطابق یہ اقدام مبینہ طور پر سیکیورٹی خدشات اور حساس حالات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اولمپک میڈلسٹ ارشد ندیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند کیا جا چکا ہے۔

یہ کارروائیاں ایسے وقت سامنے آ رہی ہیں جب حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت نے پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سخت پالیسی اپنائی ہے۔ متعدد یوٹیوب چینلز اور معروف شخصیات کے اکاؤنٹس بھارت میں محدود یا بلاک کیے جا چکے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION