ویب ڈیسک
|
6 مہینے پہلے
بھارت نے اپنے آلہ کار پاکستان میں دہشتگردی کیلئے متحرک کر دیئے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ مستند معلومات ہیں بھارت نے اپنے آلہ کار پاکستان میں دہشت گردی کیلئے متحرک کر دیئے ہیں۔ افواج پاکستان اور خفیہ ایجنسیاں تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ترجمان دفتر خارجہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلگام واقعہ کو فوری طور پر مسلمانوں کے ساتھ جوڑ دیا گیا۔ اور بھارتی میڈیا نے فوری طور پر پاکستان پر الزام عائد کر دیا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ پاکستانی ایجنسیوں نے یہ واقعہ کرایا۔ پہلگام واقعہ پر استعمال سوشل میڈیا اکاؤنٹس جعفر ایکسپریس حملے میں بھی استعمال ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ 10 منٹ میں کیسے ممکن ہے کہ کوئی ایف آئی آر درج کرادے؟ جائے وقوعہ سے پولیس سٹیشن پہنچنے کیلئے کم سے کم 30 منٹ کا سفر ہے۔ الزام تراشی کی بجائے بھارتی حکومت کو سوالوں کے جواب دینا ہوں گے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت کی جانب سے الزامات لگائے گئے کہ لوگوں کو شناخت کر کے مارا گیا۔ اتنے کم وقت میں لوگوں کی شناخت کس طرح ممکن ہے؟ زپ لائن آپریٹر کی ویڈیو کو بنیاد بنا کر جھوٹا بیانیہ بنایا گیا۔ لیکن مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی الزام تراشی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ دہشت گردی کے واقعات کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا بھارت کا وطیرہ ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ مودی سرکار پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ بھارت خود دہشتگرد ریاست ہے وہ ہم پر کس طرح الزامات لگا سکتا ہے۔ بھارت دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کو فیک انکاؤنٹر میں شہید کیا گیا۔ بھارتی جیلوں میں قید بے گناہ پاکستانیوں کو دہشت گرد قرار دے کر قتل کیا جا رہا ہے۔ جیلوں میں قید پاکستانیوں پر تشدد کر کے زبردستی بیانات لئے جارہے ہیں۔ پہلگام واقعہ کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کیلئے استعمال کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…12 گھنٹے پہلے
روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار
روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں غلطی سے تمام ملازمین کی تنخواہیں منتقل ہوگئیں…12 گھنٹے پہلے
حامد رضا نے خود کو سرنڈر کیا، گرفتاری نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد…1 دن پہلے
محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام ہو گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے مالی…1 دن پہلے

نادرا نے افغان شہریوں کے نام پر جاری 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی شناختی کارڈز پکڑ لیے
حکام نے ایک نئے ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی قومی شناختی کارڈز (سی…10 گھنٹے پہلے
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…12 گھنٹے پہلے
سرگودھا میں ایم این اے کے بیٹے کی گاڑی سے حادثہ، 6 سالہ بچہ جاں بحق
سرگودھا میں ایم این اے کے بیٹے کی گاڑی سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 سالہ بچہ…20 گھنٹے پہلے
پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات میں مکمل ڈیڈلاک ہے اور مذاکرات کے…24 گھنٹے پہلے

نادرا نے افغان شہریوں کے نام پر جاری 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی شناختی کارڈز پکڑ لیے
حکام نے ایک نئے ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے 2…10 گھنٹے ago
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری…12 گھنٹے ago
روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار
روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے…12 گھنٹے ago
چینی خلانوردوں نے خلا میں پہلی بار چکن ونگز اور اسٹیکس گرل کر کے کھائے
چین کے ٹیانگونگ خلائی اسٹیشن میں موجود خلانوردوں نے پہلی…14 گھنٹے ago















