01:08 , 10 نومبر 2025
Watch Live

بھارت کیساتھ تمام مسائل کا حل کشمیر سے جڑا ہے، بلاول بھٹو

لندن: وزیر اعظم کی ہدایت پر بھارتی جارحیت کے خلاف سفارتی مہم کیلئے بنائے گئے وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تمام مسائل کا حل کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دی، مگر بھارت کی جانب سے پانی روکنے کی کوشش اعلانِ جنگ تصور ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا، کیونکہ پانی پاکستان کی بنیادی ضرورت ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت جان بوجھ کر مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن پھیلا رہا ہے، جبکہ پاکستان نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی، جو بھارت نے مسترد کر دی۔

بلاول بھٹو نے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ دونوں جوہری ممالک کے درمیان تنازعات کے حل کیلئے کوئی مؤثر مکینزم موجود نہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION